Dewangi urdu novel By Zeenia Sharjeel

Dewangi Urdu Novel by Zeenia Sharjeel.
Urdu Novel: Dewangi
Writer: Zeenia Sharjeel
Description:

Dewangi is Social, Romantic and very interesting love story by Zeenia Sharjeel.
Sneak Peak of Dewangi.
مجھے جگایا کیوں نہیں آپ نے دید،، مجھ سے بات کیے بناء آپ آفس جا رہے تھے
وہ درید کو آفس کے لیے تیار دیکھ کر اس کے سامنے آتی ہوئی اس سے پوچھنے لگی۔۔۔ درید زرقون بی کے وہاں سے جانے کے بعد اب خاموشی سے اُسے دیکھ رہا تھا۔۔۔ درید کے دیکھنے کے انداز میں کل رات والے والہانہ پن نہیں تھا۔۔۔ وہ بے تاثر انداز میں خاموش کھڑا اس کو دیکھ رہا تھا
کیا ہوا آپ کو، ایسے کیا دیکھ رہے ہیں
وہ درید کی شرٹ کا کالر ٹھیک کرتی ہوئی اس سے پوچھنے لگی، کل رات درید کی دیوانگی دیکھ کر اس وقت وہ مشکل سے ہی اس سے نظریں ملا کر بات کر رہی تھی۔۔۔ درید اس کے قریب آکر اس کے گال کو اپنی انگلیوں سے چھوتا ہوا، اپنا انگوٹھا اس کے ہونٹوں پر پھیرنے کے بعد اس سے پوچھنے لگا
آگے زندگی گزارنے کے لیے اگر تمہیں اپنی ماں اور مجھ میں سے کسی ایک کو چننا پڑے تو تم کس کا انتخاب کرو گی
درید اس سے سوال کرتا ہوا اپنا ہاتھ اس کی تھوڑی سے نیچے گردن پر لے جانے لگا۔۔۔ جبکہ اسکا دماغ زرقون بی کی باتیں سننے کے بعد ابھی بھی ماضی میں کہیں بھٹکا ہوا تھا
یہ کیسا سوال ہے دید، آپ جانتے ہیں آپ اور مما دونوں ہی میرے لئے اہم ہیں
وہ درید کے اس عجیب و غریب سوال کا جواب دیتی ہوئی اس سے بولی،، درید جو اس کی گردن پر اپنی انگلیاں پھیر رہا تھا۔۔۔۔ اسکے جواب پر نرمی سے اس کی گردن پکڑتا ہوا بولا
یہ میرے سوال کا جواب نہیں ہے اب تمہاری زبان سے صرف وہی ایک نام نکلنا چاہیے جس کے ساتھ تم اپنی آگے کی زندگی گزارنا چاہتی ہو
درید کا لہجہ وارننگ دیتا ہوا تھا،، درید کا ہاتھ ابھی بھی اس کی گردن پر تھا۔۔۔ وہ درید کے چہرے کے سرد تاثرات کو دیکھنے لگی، جو اس کے جواب کا منتظر اسی کی طرف دیکھ رہا تھا۔۔۔ کل رات وہ اس سے اپنا رشتہ بنانے کے بعد،، آج وہ اس کا امتحان لے رہا تھا مگر کیو؟؟
میں اپنی مما کو اکیلا کیسے
ابھی اس کا جواب مکمل بھی نہیں ہوا تھا درید کے ہاتھ کی سختی اس کی گردن پر بڑھنے لگی۔۔۔۔ وہ خاموشی سے درید کا چہرہ دیکھتی ہوئی اس کا ہاتھ اپنی گردن سے ہٹانے لگی
تم اچھی طرح جانتی ہو تمہیں کس کا نام لینا تھا
درید کے چہرے کے سرد تاثرات کی طرح اس کا لہجہ بھی سرد تھا۔۔۔۔ اس نے ذرا سی مزاحمت کی تو درید کے ہاتھ میں مزید سختی آگئی
دید۔ ۔۔۔ پپ پلیز
وہ بمشکل بول پائی تو درید نے ایک دم سے اس کی گردن چھوڑ دی
یہی ایک نام میں تمہارے منہ سے سننا چاہوں گا زندگی بھر۔۔۔ اس بات کو اچھی طرح ذہن نشین کرلو
وہ اس کے سرخ چہرے اور آنکھوں میں آئی نمی کو دیکھتا ہوا بولا اور باہر نکل گیا
وہ درید کے عجیب وغریب رویے پر ذرا بھی شاکڈ نہیں تھی۔۔۔۔ کیوکہ وہ اچھی طرح جانتی تھی درید اسے اپنا کتنا ہی یقین دلالے وہ کبھی بھی نہیں بدل سکتا وہ اپنے اس جنونی انداز کو اپنی اس دیوانگی کو کبھی بھی ختم نہیں کر سکتا۔۔۔ انکھوں میں آئی نمی کو صاف کر کے وہ کمرے میں جانے لگی تب اس کی کچن کے دروازے پر نظر پڑی جہاں زرقون بی خاموش کھڑی اسی کو دیکھ رہی تھی۔۔۔۔ اس سے پہلے بھی وہ ماضی میں اس گھر میں بہت کچھ دیکھتی آئی تھیں مگر ہمیشہ خاموش ہی رہتی
Novels Collection of Famouse also most readed Urdu Novels. Urdu Novel PDF Download, Romantic Urdu Novels Online Reading at Urdu Novels Collection. Download urdu novel Dewangi.
Zeenia Sharjeel written many urdu stories and has large number of fans waiting for new novels.Zeenia Sharjeel also writes Many famouse urdu novels. The Zeenia Sharjeel stories are published in episodic format every month at various platforms furthermore on facebook page are eventually released.
We hope Urdu Novel Collection even more Readers will like this beautiful Dewangi Urdu Novel, and also give their feedback.

  • Likewise You can also follow our Facebook
  • And also You can download Urdu Novels Collection Android Application from Google Playstore
  • You can also follow Urdu Novels Collection at Pinterest

Zeenia Sharjeel furthermore write some incredible books distributed in the episodic form and also some of them are mentioned bellow. Zeenia Sharjeel also positioned high in her Urdu stories. which satisfies the motivation behind instructing the community about moral values. Hopefully you like the book Dewangi Pdf and share it.
Zeenia Sharjeel novels list is listed bellow.

Read Online Dewangi Complete Urdu Novel

Dewangi By Zeenia Sharjeel




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *