Mehrama Way Urdu Novel by Hina Asad. Urdu Novel: Mehrama Way Writer: Hina Asad Description:
Mehrama Way is a urdu Romantic, Social and love story by Hina Asad.
Sneak Peak of Mehrama Way.
*********
منہ پر پانی کے چھینٹے مار کر رگڑ رگڑ منہ دھونا شروع کر دیا۔۔۔
پورا بدن شل ہوتا ہوا محسوس ہو رہا تھا ایسے محسوس ہو رہا تھا جیسے ہر کوئی بھوکا گدھ بنا اس کے مردار جسم کو نوچ رہا ہے ۔
اپنے جسم کی ساری رگیں پھڑکتی ہوئی محسوس ہوئیں۔یہاں پر تو مال مفت دل بے رحم والا حساب ہے۔
آنسو بھی اس کی آنکھوں کی جلن کو ٹھنڈک نہیں پہنچا پا رہے تھے۔۔۔۔
یہ اذیت یہ کھولتا اور سلگتا بدن مجھے پاگل کر دے گا
بابا کاش صاحب میرے پاس ہوتے تو میری حفاظت کرتے
اے میرے اللہ پاک کیا میں آپ کی بندی نہیں آپ کو مجھ پر ترس کیوں نہیں آتا۔۔۔
اللہ تعالی آپ نے تو آسمانوں کو بغیر ستونوں کے کھڑا کیا
زمین پر پانی بہایا۔۔۔پہاڑ کھڑے کیے کسی سہارے کے بغیر۔۔
آپ تو جو چاہیں وہ کر سکتے ہیں۔۔۔۔
کیا میری زندگی کے وہی پل انمول تھے جو بابا کے سائے میں گزرے تھے زندگی اور حالات جب تھکا دیتے ہیں تو مجھے بابا کی یہ بات میرا ہمت و حوصلہ بڑھاتی ہے میری بیٹی تو بہت بہادر ھے
کیا میں اس دنیا میں ان گدھوں کی درندگی جھیلنے کے لیے آئی ہوں؟
وہ اپنے گھٹنوں میں سر دیے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی
اس غلیظ زندگی سے تو بہتر ہے اللہ آپ مجھے موت دے دیں۔۔
وہ کسی کی بھی غلاظت بھری نظریں خود پر اب مزید برداشت نہیں کر سکتی تھی۔
یہ دنیا اتنی بے رحم اور سنگدل کیوں ہے؟؟
ہر بڑھتا پل اس کے وجود کو مسمار کر رہا تھا۔۔
وہ کمرے میں داخل ہوا تو سامنے وہ حسن کی قدرتی دولت سے مالا مال خوبصورتی کا شاہکار آج کیل کانٹوں سے لیس عروسی لباس میں اسی کے آنے کا انتظار کر رہی تھی اسے سامنے دیکھتے
بے قراری سے بیڈ سے نیچے اتری ۔۔ پائل کی چھنکار سے پورا کمرہ جھنجھنا اٹھا۔۔۔۔
اس کے قریب آتے اسکی گردن اپنے مردانہ ہاتھ سے دبوچی۔اسکی مظبوط گرفت سے صراحی دار گردن کی رگیں ابھرنے لگیں۔۔
اس کی گرم سانسیں خود پر اتنے قریب سے محسوس ہوتےاسے اپنی دھڑکنیں رکتی ہوئی محسوس ہوئیں
اس نے کرب سے اپنی آنکھیں میچیں۔۔۔ مگر ایک آواز بھی منہ سے نہ نکالی۔
اس کی حالت پر رحم کرتے ہوئے جھٹکا دے کر خود سے دور پھینکا۔۔۔۔
وہ اس افتاد پر سنبھل نہ پائی اور لہراتی ہوئی فرش پر گری۔۔
اس نے ڈبڈبائی نظروں سے اسے دیکھا۔
میں نے کہا تھا نہ مجھے تم میں کوئی انٹرسٹ نہیں
اس نے پھولوں سے سجی سیج میں سے کچھ لڑیاں توڑیں اور ہاتھ پر لپیٹتے ہوئے ان کا گولا سا بنا کر اس کے منہ کی طرف اچھالا۔۔۔۔۔
‘یہ لو پھول تمہارے یکطرفہ عشق کی قبر پر چڑھانے کے لیے’
کہتے ہی کبرڈ کی طرف بڑھا۔۔
اس نے جانے والے کی پشت کو دیکھا۔اور اپنی نا قدری پہ آنسو بے اختیار ہی اس کے غلافی نین کٹوروں میں بھر گئے۔۔۔۔
***
تمہیں میری ناراضگی سے کوئی فرق پڑتا ہے ؟؟؟
تم جاؤ جاکر ان کی چاکری کرو میں تمہیں اس گھر میں عزت و مقام دلانا چاہتا ہوں ہو مگر تم نہیں سمجھو گی۔ضامن شاہ نے منہ پھلا کر کہا۔
ضامِن شاہ یہ کہتے ہی افسردگی سے بستر پہ بیٹھا تو سخن بھی اس کے قریب بیٹھی۔اور آنسو بہانے لگی۔
ضامِن شاہ نے اس کی آنکھوں سے آنسو رواں دیکھے
تواپنا چہرہ اس کے قریب کرتے ہوئے اپنی گھنی پلکوں سے
اس کی خمدار پلکیں ملائیں۔اور سخن کے قیمتی موتی چن لیے۔
سخن یہ موتی بہت انمول ہیں۔ انہیں یوں چھلکا کر بے مول
مت کرو ۔ اس نے آنسوؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ۔
آج زندگی میں سخن جتنا رو چکی تھی پہلی بار اسے اپنے
آنسو معتبر لگے۔اور یہ احساس کروانے والا اس کا محرم تھا۔
سخن تمہارے قریب آنے والے ہر غم کے آگے میں ڈھال بن کر
کھڑا ہونا چاہتا ہوں۔بلاشبہ تم میری زندگی کا سب سے
خوبصورت حصہ ہو ۔میں اپنے ہر عمل سے تمہارے لئے اپنی
محبت ظاہر کرنا چاہتا ہوں ۔میرے دل میں جب محبت جیسا
احساس جاگا تو صرف تمہیں دیکھ کر۔۔۔
تم میری محبت کی ابتدا ہو اور تم ہی انتہا۔
مجھے اپنی محبت پر پورا بھروسہ ہے ۔ ایک دن تم میری
محبت کو اپنے دل میں ضرور مقام دوگی۔
ہو سکے تو میری ماضی کی غلطی کو معاف کر دو
جب بھی تم ہی لگا کہ تم میری ہو پھر دیر نہ کرنا ۔
تمہارا دیوانہ محرم تمہارا منتظر رہے گا۔۔۔۔
*****
Novels Collection of Famouse also most readed Urdu Novels. Urdu Novel PDF Download, Romantic Urdu Novels Online Reading at Urdu Novels Collection. Download urdu novel Mehrama Way.
Hina Asad written many urdu stories and has large number of fans waiting for new novels.Hina Asad also writes Many famouse urdu novels. The Hina Asad stories are published in episodic format every month at various platforms furthermore on facebook page are eventually released.
We hope Urdu Novel Collection even more Readers will like this beautiful Mehrama Way Urdu Novel, and also give their feedback.
And also You can download Urdu Novels Collection Android Application from Google Playstore
You can also follow Urdu Novels Collection at Pinterest
Hina Asad furthermore write some incredible books distributed in the episodic form and also some of them are mentioned bellow. Hina Asad also positioned high in her Urdu stories. which satisfies the motivation behind instructing the community about moral values. Hopefully you like the book Mehrama Way Pdf and share it.
Hina Asad novels list is listed bellow.
Novel is good
Taweez ishq best no el